۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ماموستا راستی

حوزہ / ایران کے شہر سنندج کے امام جمعہ نے کہا: دشمن دین، ثقافت اور ملک کو نابود کرنا چاہتا ہے لہذا ہر قسم کے فتنے سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے شہر سنندج میں اہل سنت عالم دین و امام جمعہ نے کہا: دینی برادران کے درمیان وحدت و یکجہتی آج دشمنوں کی سازشوں کا بہترین جواب ہے۔

شہر سنندج کے اہل سنت امام جمعہ نے کہا: دشمن چاہتا ہے کہ وہ ملتِ ایران اور اسلامی نظام کو ناکارہ بنا دے۔ اس نے ایران پر ظالمانہ اقتصادی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں اور بلوائیوں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔

شہر سنندج میں فتوا کونسل کے رکن نے کہا: دشمن ہرگز طاقتور ایران کو نہیں دیکھ سکتا۔ اس لئے خطے کے دوسرے ممالک کی طرح ایران کو اپنا ہمنوا بنانے اور اسے کمزور کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے لیکن رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اب تک ان کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا ہے۔ اس کے باوجود ہمیں دشمن کو کمزور نہیں سمجھنا چاہئے۔

مولوی امین راستی نے کہا: دشمن ہمارے دین اور ملک کو نابود کرنا چاہتا ہے پس ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم دشمن کے فتنوں سے ہوشیار رہیں۔

انہوں نے آخر میں کہا: اسلامی مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان وحدت کے ذریعہ ہی دشمن پر فتح حاصل کی جا سکتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .